حیدرآباد،11؍ نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) تلنگانہ کے جوگولامباگدوال ضلع میں ایک خاتون نے اپنی تین بیٹیوں کو تالاب میں پھینکنے کے بعد خودکشی کرلی۔یہ واقعہ ضلع کے ملاپورم علاقہ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق 28سالہ ستماں کا جگھڑا معمولی مسئلہ پر شوہر کے ساتھ ہوگیا جس کے بعد اس نے اپنی تین بیٹیوں دس سالہ نندنی،تین سالہ شیوانی اور 11ماہ کی بُجی کو تالاب میں پھنیک دیا۔
بعد ازاں وہ بھی تالاب میں کود گئی۔یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اس خاتون کا شوہر اور سات سالہ بیٹا کھیت گئے ہوئے تھے۔راہگیروں نے لاشوں کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔